شاہی محل (رائل پیلیس) میجی دور کی تصاویر کو ڈیجٹلائز کرے گا
اخبار: جاپان کے شاہی محل (ایمپیرئل پیلس) کی انتظامیه کے مطابق ، کوئ تیس ہزار پرانی تصاویر کو ڈیجیٹلائیز کیا جارها ہے
یه تصاویر میجی دور میں لی گئی تصاویر هیں جن میں سو سال پرانی تصاویر بھی شامل هیں .
شہنشاھ میجی جن کا دور ١٨٥٢ عیسوی سے لے کر ١٩١٢ عیسوی سن کے سالوں پر محیط هے ان کے دور میں شاہی فوٹوگرافر کی لئی گئی یه تصاویر اپنی طرز میں نایاب چیز هیں ،
شاهی محل کے مطابق ان تصاویر کو ڈیجٹلائیز کرکے انٹر نیٹ پر عام لوگوں کے دیکھنے کے لیے رکھا جائے گا
ان تصویر میں میجی دور کے ماحول کی تصاویر هیں ، قدرتی مناظر اور اس دور میں هونے والے قدرتی حادهات کی تصاویر بھی شامل هیں
ان تصاویر میں گنماں کین کے شہر تومی اوکا میں واقع ریشم کی فیکٹری کی تصاویر بھی شامل هیں
یه فیکٹری ١٨٧٢ میں قائم کی گئی تھی
تومی اوکا شہر کی انتظامیه اس فیکٹری کو قومی ورثه قرار دلوانے کے لیے یونسکو سے بھی رابطہ کرچکی هے