انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان ویلفئیراسکیم نمبر ۱ کی چوتھی قرعہ اندازی

تویاما کین ۱۹اکتوبر۲۰۱۰۔رپورٹ شاہدخان

۔ الحمدوللہ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان کی ویلفئیر اسکیم نمبر ۱ کی چوتھی قرعہ اندازی کی تقریب ۱۵ اکتوبر کو بعد نمازِعشاء

ویلفئیر ہاوس تویاما میں ہوئی۔ جس میں تویاما کی معروف شخصیات اور کلب کے ممبران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز حافظ ذبیر صا حب نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔اس کے بعد صدرِکلب جنا ب نواب علی بہلم نے حاضرین ِ محفل کو

ویلفئیر اسکیم کے با رے میں اور انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے آیندہ کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔ کلب کے نا ئب صدر شاہد خان یعنی راقم نے گذشتہ تین قرعہ اندازی کے کا میاب ممبران سے انکی کار گزاری سے تما م لوگوں کو آگاہ کر نے کی درخواست کی ۔جس پرحافظ ذبیر،

ظہیر اشرف اور شاہد اعوان نے بتایا کہ اْن لوگوں نے اس اسکیم کے تحت ملنے والی رقم سے پاکستان میں اپنے قرب وجوار کے مستحق لوگوں کی مدد کی اور اس کے نتیجہ میں ڈھیر ساری دعاْ یں حاصل کیں جو کہ اس اسکیم کے تما م ممبران کے لیے با عثِ خیر ہے۔

اسکے بعد محفل میں شریک سہارہ ٹریڈنگ کے جنا ب چو ہدری اشرف صاحب کی ننھی مْنی پیاری سی پوتی ایمان ظہیر نے اپنے معصوم

ہاتھوں سے قر عہ نکا لا۔ قرعہ انجم کارپوریشن کے ضیاہ احمد کے نام نکلا۔ جس پر حاظرین کے سامنے جمع شْدہ رقم جناب ضیاء احمد

کو ادا کی گئی ۔ جناب ضیا ہ احمد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم میں شریک تما م لوگ قابلِ تعریف ہیں اور اللہ تعالیٰ

ہم سب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ اسکے بعدجاپان کی معروف سما جی شخصیت جناب محمد امتیاز نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی عزیز اللہ اور اّن کے ساتھی مظہر اقبال اور پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے نتیجے میں ہلاک شدّگان کی معغفرت کے لیے

خصو صی دعاْ کروائی۔

انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی یہی کوشش اور نظریہ ہے کہ نا صرف تویاما بلکہ پورے جاپان میں پاکستان کے بہتر امیج اور پاکستانی کمیو نٹی کی فلاح وبہبود کی کوشش جاری وساری رہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں ہمارے نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرما ئے۔آمین

بقول ِ شا عر
گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار

لیکن تیرے خیال سے غا فل نہیں رہا۔

[nggallery id=94]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.