ناصر ناکاگاوا نے اپنا فرض پورا کردیا دوسروں کو بھی انکی تقلید کرناچاہیئے ۔ معروف کرکٹر ممتاز عالم

mumtaz-alam-2
دیارِ غیر میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کا سوفٹ امیج قائم ہو سکی، میں حاجی خسرو اور انکے ہم خیال ساتھیوں کی اس بے لوث پیشکش کی قدر کرتا ہوں اور ساتھ ہی ناصر ناکاگاوا کو اس پیشکش کو قبول کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ممتاز عالم
(سائیتاما۔ ۳نومبر) جاپان میں مقیم معروف کرکٹر اور پی پی پی جاپان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ممتاز عالم نے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایباراکی میں مقیم معروف پاکستانی حاجی خسرو خان نے جاپان میں مقیم کمیونٹی میں پھیلتی ہوئی بے چینی اور حالات کو خطر ناک حد تک پہنچتے ہوئے دیکھ کر ناصر ناکاگاوا اور زبیر صاحب کو یہ ثالثی کی پیشکش کی تھی کہ دونوں درمیان کے جاری سرد جنگ کو ختم کروانے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تاکہ دیارِ غیر میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کا سوفٹ امیج قائم ہو سکی، میں حاجی خسرو اور انکے ہم خیال ساتھیوں کی اس بے لوث پیشکش کی قدر کرتا ہوں اور ساتھ ہی ناصر ناکاگاوا کو اس پیشکش کو قبول کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے صرف اور صرف کمیونٹی میں امن و امان قائم کرنے کی غرض سے اس پیشکش کو دل سے قبول کیا ہے ، مجھ سمیت کمیونٹی کے سنجیدہ حلقوں میں ناصر ناکاگاوا کے اس خلوص کوپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ، ممتاز عالم نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ زبیر صاحب بھی اپنی انا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف کمیونٹی کے مفاد کی خاطر حاجی خسرو خان کی اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے ناصر ناکاگاوا کی تقلید میں بیان دیں گے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.