حسین خان کے لیے ایوارڈ

معروف ترین مذہبی ، سماجی اور معزز شخصیت حسین خان کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
معروف سماجی تنظیم نے ادارہ اردونیٹ جاپان اور پاک نیوز جاپان کے زیرِ اہتمام جاپان کیمعروف ترین مذہبی ، سماجی اور معزز شخصیت حسین خان کو لائف ٹائم

اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے

(ٹوکیو۔اردونیٹ جاپان ۷ نومبر)جاپان کی معروف ترین مذہبی و سماجی اور معزز شخصیت حسین خان جنھوں نے اپنے قلم کے ذریعے قرآن و سنت کی روشنی میں فحاشی پھیلانے کے منصوبے کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ کیچڑ میں ڈوبے ہوئے سماجی رہنمائوں کے چہرے سے پردہ بھی اٹھایا ہے ، حسین خان کی جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے لازوال خدمات کے صلے میں جاپان کی معروف سماجی تنظیم نے ادارہ اردونیٹ جاپان اور پاک نیوز جاپان کے زیرِ اہتمام حسین خان کو انکی خدمات کے صلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، تنظیم کے صدر کے مطابق وہ حسین خان کے لیے ایک اہم تقریب منعقد کریں گے جس میں جاپان کی چیدہ چیدہ شخصیات کو شرکت کی دعوت دیں گے ، تنظیم کے صدر نے کہا کہ یہ تقریب ایسی معزز شخصیت کے لیے کی جائے گی جس نے برائیوں کے خلاف قلمی جہاد کیا اور شیطانوں کے چہرے سے پردہ بھی اٹھایا ہے لہٰذا ابلیس اور اس کے چند چیلوں کا تقریب میں داخلہ ممنوع کیا جائے گا اور ان لوگوں کو دکھایا جائے گا کہ حسین خان، عبدالرحمٰن صدیقی، سید مطلوب علی، عبدالرب شجیع، رئیس صدیقی، محمد مشتاق قریشی، ڈاکٹر عمران الحق ، حافظ فیض اللہ سعیدی، حافظ محمد احمد قمر ، اصغر حسین جیسی شخصیات ہی جاپان میں مقیم کمیونٹی کی پسندیدہ شخصیات ہیں ایسی شخصیات پر کیچڑ اچھالنے والے اپنی غلیظ تحریروں سے ان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ، تنظیم کے سربراہ نے فوری طور پر اپنی تنظیم کا نام شائع کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطانوں کو سرپرائز دیں گے لہٰذا تقریب کی تاریخ اور تنظیم کا نام وقت آنے پر ہی شائع کیا جائے ، تاہم اُردونیٹ جاپان حسین خان کی لازوال مقبولیت پر انکو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہی۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں صحتِ کُلی عطا فرمائے اور انکا سایہ ہم پر صدا قائم رکھی۔آمین

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.