جاپان کے بنکوں میں بائیومیٹرک شناختی چیک شروع

اخبار: سوموار کے روز سے یهاں دو بنکوں ، ریسونا اور سائیتاما ریسونا بنک نے اپنے کھاتے داروں کی شناخت کو انگلیوں کے نشانات سے کنفرم کرنے کا کام شروع کردیا هے
ترجمان کے مطابق اب گاہکوں کو اپنی رزم نکلوانے کے لیے اپنی شناختی مہر ساتھ لانے کی ضرورت نهیں رهے گی
اور نیا کھاتا کھلوانے کے لیے بھی اب مہر ساتھ لانے کی بجائے انگلیوں کے نشانات سے اکاؤنٹ کھلوایا جاسکے گا
ترجمان نے یه بھی کہا ہے که اب گاہکوں کو اس سسٹم کے شروع کرنے سے بنگنگ میں اسانی هو جائے گی
ریسونا اور سائیتاما ریسونا بنکوں نے ابھی یه سسٹم صرف چھ برانچوں میں شروع کیا هے جن میں ٹوکیو کی ریسونا رپونگی برانچ بھی شامل هے
بنک کا منصوبہ هے که یه سسٹم انے والے جولائی تک چار سو بنک برانچوں میں  شروع کردیا جائے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.