انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان

انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کے صدر اور کارکنان کا امیزو شہر کی انتیظا میہ ، امیزو پولیس ،فا ئر بریگیڈ اور ما حولیات کے افسران کے سا تھ شہر کو مز ید محفو ظ ،پّر فضا اور آلودگی سے پاک بنا نے کے لیے میٹنگ میں شرکت اور شہر کا مطعا لتی گشت

امیزو شہر کی انتیظا میہ ، امیزو پولیس ،فا ئر برگیڈ اور ما حولیات کے افسران نے انٹر نیشنل ویلفیر کلب تویاما کی خدمات کو سرہاتے ہوئے

تعر یفی کلمات ادا کیے ۔جو پاکستانی کمیو نٹی کے لیے با عث ِ افتخا ر ہیں ۔

2دسمبر تویاما۔انٹر نیشنل ویلفیر کلب تویاما جاپان کے صدر جناب نواب علی بہلم اور کلب کے ساتھیوں کے سا تھ امیزو شہر کی انتظا میہ جس میں امیزو شہر کے بلدیاتی اداروں ، امیزو پولیس کے اعلی افسران، فا ئربریگیڈ اور ماحولیاتی اداروں کے عہدیداران اور شہری اداروں

اور مقا می شہر یوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔دورانِ گشت متعلقہ عہدیداران نے کئی مقامات پر صفا ئی کے انتیظامات کو چیک کیا

اور ماحولیا تی مسا ئل کے متعلق شہریوں کو آگاہ کیا۔ اور شہرکو محفوظ اور صا ف رکھنے کے لیے معا لوماتی پمفلٹ تقسیم کیے۔

امیزو شہر کی انتیظا میہ گز شتہ کئی سالوں سے شہر کو پرُ فضا اور محفوظ بنا نے کے لیے کوشاں ہے۔ اور اس سلسلے میں انٹر نیشنل ویلفیر کلب تویاما نے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ کلب کے تعاون اور جزبے کوسرہاتے ہو ئے کلب کے لیے تعر یفی کلما ت ادا کیے اور کلب کے صدر

جنا ب نواب علی بہلم کو ڈائس پر بلا کر کلب کے تعاون پر ان کا اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

انٹر نیشنل ویلفیر کلب تویاما جاپان کا مقصد انسانیت کی خدمت کے ساتھ سا تھ جاپان میں پاکستان کا نام بلند کرنا اور جاپانی کمیونٹی میں پاکستان کی

ثقا فت کو روشناس کرانا اور پاکستان کے امیج کو مثبت اور بہتر انداز میں پیش کرنا ہے۔ انٹرنیشنل ویلفیر کلب کے تما م ممبران نے جاپانی کمیونٹی اور پا کستانی کمیونٹی کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کر تے ہوئے پاکستانی ثقا فت ،فلا حی،سما جی اور اخلاقی پہلووں سے جاپانی کمیونٹی کو آگاہ کرنے کی کوششوں میں گامزن ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعاُ گو ہیں کہ وہ ہمیں اپنی ذات و اناّ سے بالہ تر ہوکر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی

توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ پاکستان زندہ باد۔۔۔جاپان پائندہ باد۔
[nggallery id=98]

1 comment for “انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.