خاور کھوکھر کے کائی تائی بنانے کی خبر کو روزنامہ سائیتاما سے بھی پہلے شائع کرنے پر میں خاور ، ناصر ناکا گاوا ، اور اپنا اوکشن والے آصف صاحب کا مشکور هوں، اور مبارک باد دینے پر پہل کرنے والے راشد صمد خان اور شاہد رحمان کا بھی بڑا مشکور هوں،
اون لائین سائیٹوں کے مدیر (ناصر ناکا گاوا اور آصف صاحب) اور کالم نگار ( شاہد رحمان اور راشد صمد خان )کے میری خوش کو دیکھ کر خوش هونے سے مجھے بڑا فخر محسوس هوا ہے که میں لکھنے والوں کے قبیلے سے هوں ، اور جاپان کے ادبی حلقوں کے لوگ میری خوشی میں خوش هوتے هیں،
میرے بلاگ پر دنیا کے مختلف ممالک سے مبارک باد دنے والے اور ای میل سے مبارک باد دینے والوں میں بھی اکثریت ان لوگوں کی هے جو وکی پیڈیا کے انسائیکلوپیڈا پر لکھتے هیں یا پھر اپنے بلاگ لکھتے هیں
میں سب دوستوں کا بہت هی شکرگزار هوں
الله اپ سب دوستوں کو بھی زندگی میں سہولتوں فراهم فرمائے
آمین
خاور کھوکھر