جمعه گیارھ فروری کے دن خاور کھوکھر کے کائی تائی یارڈ پر ایک تکہ پارٹی (باربی کیو) کا اهتمام کیا گیا تھا
اس تکه پارٹی کا پروگرام پچھلے سال هی طے کر لیا گیا تھا اس لیے موسم کے اس قدر سخت هو جانے کا کسی کو بھی گمان نهیں تھا،
اگر چه که جمعہ کے دن برف باری سارا دن جاری رهی لیکن یارڈ پر ٹینٹ اور هیٹروں کا اچھا انتظام کیا گیا تھا
تاتے بیاشی کے ارد گرد کے پاکستانیوں کے علاوھ برمی اور بنگالی دوست بھی تشریف لائے تھے
کچھ جاپانی دوستوں نے بھی محفل کو رونق بخشی، دور دور سے آ کر اس محفل میں شامل هونے والے دوستوں میں جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے لوگ بھی شامل تھے ،
خاور ان سب دوستوں کا مشکور هے جو دور نزدیک سے تشریف لائے ،
اس محفل میں شامل هونے والے جاپان کے چنیدھ معتبر پاکستانی هیں ، سبھی لوگ صائب الرائے ، غیر جانبدار سچے اور کھرے لوگ هیں ،
خاور اپ سب دوستوں کا بہت هی مشکور هے جنہوں نے تشریف لا کر خاور کا مان ( فخر ) بڑھایا ،
خاور امید
کرتا هے
که
الله اس کے مان (کرنسی) بھی بڑھائے گا،