اخبار: پاکستانی صدر جناب آصف علی زرداری ، جو که جاپان کے سرکاری دورے پر تھے ، ان کے دورھ کے دوران جاپان کے مقامی میڈیا میں مسٹر زرداری کی جاپان ميں سرگرمیوں کو کوئی خاص کوریج نهیں دی گئی ــ
مسٹر زرداری کے جاپان پہنچنے سے پہلے ان کی اسلام اباد ائر پورٹ پر کی گئی پریس کانفرنس جس ميں انہوں نے جاپان سے ایٹمی تعاون کی امید ظاهر کی تھی اس کی خبر ایک اون لائیں سائیٹ جاپان ٹو ڈے پر شائع هوئی تھی ـ
اس کے بعد جاپان کے ٹی وی یا اون لائیں اخباروں کے انگریزی اخباروں ميں مسٹر زرداری کے متعلق کوئی خبر نظر سے نهیں گزری ،
٢٤ فروری کو مائی نیچی شنبن کی انگریزی سائیٹ پر نیو دهلی کے حوالے سے ایک خبر اور فوٹو شائع هوئی هے
جس میں بتایا گیا ہے که مسٹر زردای نے جاپانی وزیر اعظم جناب مسٹر کان ناؤتو سے اسی طرح کے ایٹمی تعاون کی درخواست کی هے جس طرح کا ایٹمی تعاون انڈیا سے کیا جارها ہےـ
اخبار لکھتا ہے که ٢٢ فروری کو پاکستانی صدر مسٹر زرداری اور وزیر اعظم کی ملاقات ميں جاپانی وزیر اعظم نے دہشت کی جنگ ميں علاقے کے ممالک افغانستان اور پاکستان سے اپنے تعاون کو جاری رکھنے ، اور ان ممالک کی ترقی کے لیے اچھی امیدیں ظاهر کی هیں ـ