انٹرنیشنل ویلئفیر کلب تویاماجاپان

(N.P.O Hojin New Grape )

جاپانی فلاحی تنظیم نیو گریپ کی جانب سے تویاما میں

پاکستان میں سیلاب متاثرین کےلیے امدادی پروگرام

انٹر نیشنل ویلفیر کلب تویاما کو خصوصی شرکت کی دعوت

انٹر نیشنل ویلفیر کلب کے صدر جناب نواب علی بہلم اور نا ئب صدر شاہد خان کی شرکت ۔

۱۱فروری کو تویاما کے ایمزو شہر میں جاپانیوں کی فلاحی تنظیم این پی او ہوجن نیو گریپ کی جانب سے پاکستان شی این کیوکائی کا اہتما م کیا گیا۔ جس میں 100 سے زائد جاپانیوں نے شرکت کی ۔ تویاما کیں میں کسی جاپانی تنظیم کی جانب سے پاکستان کے لیے اس طرح کا پہلا اقدام ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انٹرنیشنل ویلفیر کلب جاپانی کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی میں ایک پْل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب میں پروجیکٹر کے زریع پاکستان میں حا لیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا جس کا مقصد جاپان میں فلاحی کام کرنے والی تنظیموں کو اس سیلاب سے ہونے والی تبا ہی کا اندازہ ہوسکے ۔ اس تقریب میں مختلیف فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نیو گریپ پاکستان شی این کیوکائی اور انٹر نیشنل ویلفیر کلب تویاما نے اس با ت کا عزم کیا کے وہ سا تھ ملکر سیلاب سے متا ثرین کی

بھرپور امداد کریں گے۔

پاکستان جاپان دوستی زندہ باد

[nggallery id=102]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.