گیپ فاؤنڈیشن کی امدادی مہم دوسرے روز بھی جاری اور جب تک متاثرین زلزلہ اپنی اصل پوزیشن پر واپس نہی آجاتے امدادی مہم جاری رھے گی
گییپ فاؤنڈیشن کی امدادی مہم کا جیسےجیسے متاثرین کو علم ھو رہا ھےکام کا رش ھوتا جارھاھے۔
افراد کی کمی کی وجہ سے ھم فلحال ایک گھر روز نمٹا پارھے ھیں۔
آج بھی صبح 10 بجے سے 4 بجےتک گیپ فاؤنڈیشن کے ممبران نے انتہائ محنت کے ساتھ کام کر کے ایک گھر کا ملبہ اور ٹوث پھوٹ کو درست کیا ۔خوشی کی بات یہ ھے کہ انٹرنیٹ پر کل کی خبر پڑھ کر ایک نۓ ساتھی نے اپنا نام لکھوایا اور آج کی امدادی مہم کے لیے جب نیۓ ساتھی جناب اجمل بھٹی کو بلایا گیا تو وہ فورا پہنچ گیۓ۔ اور سارا دن انتہائ محنت سے امدادی مہم میں حصہ لیا۔
گیپ فاؤنڈیشن اجمل بھٹی صاحب کی بہت مشکور ھے۔اور اردو نیٹ کے مدیراعلی ناصر ناکا گاوا اور روزنامہ اخبار سائیتاما کے جناب خاور کھوکھراور اوازملت اور دوسرے تمام اخبارات کے بھی مشکور ھیں
جنہوں نے گیپ فاؤنڈیشں کی امدادی مہم کو اجاگر کیا اللہ کریم ان کو اور گیپ کے تمام ممبرآن کی اس خدمت کو قبول فرماۓ۔۔کیوں کہ دکھی انسانیت کے لیے جسمانی طور پر کوشش میں شمولیت ہی مقبول ترین فعل ھے۔۔ھم ایک مرتبہ پھر پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتے ھیں کا اپنا ایک دن متاثرین زلزلہ کے لیے عنائت فرمائيں۔۔اور جو پاکستانی بھائ کارپنٹر ھیں اور جو بھائ جاپانی چھت کا کام جانتے ھیں اور جو بھائ باھر کی دیواروں کی بلاکنگ کر نا جانتے وہ بھائ اپنا ٹائم ضرور لکھوائں
09033139702
08033509955
پر فون کریں