میرے دیئے ہوئے بیان کو غلط رنگ نہ دیں مہربانی ہو گی ۔ راشد صمد خان

میں تمام دوستوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ میرے دیئے ہوئے بیان کو غلط رنگ نہ دیا جائے میرے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو نیچا دیکھانا ہے اور نہ ہی میرا بیا ن کسی کے خلاف ہی۔ میں اپنے تمام دوستوں اورپاکستانی بھائیوں کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا چاہے وہ کسی جماعت سے بھی تعلق رکھتے ہوں میرا مقصد صرف اور صرف ان لوگوں سے معذرت کرنا تھا جن لوگوں سے ہم نے غیر جانب دار ہو کر چندہ جمع کیا تھا اور انھوں نے بھی غیر جانب دارانہ طور پر ہماری مدد کی ۔ ہمیں اپنی سوچ اور طور طریقوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی اچھے کام کی تعریف اور غلط کو غلط کہنا ہوگا ورنہ ایک دن آیے گا کہ ہمارا کوئی دوست نہیں ہو گا اور نہ ہی کوئی ہم لوگوں پر ا عتبار کرے گا اورہم آپس کی لڑائی میں الجھتے ہی رہ جائیں گے ۔ میں نے وہی کیا جو میرے ضمیر نے کہا ۔میں ایک بات واضع کرتا چلوں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کام میں ہمارے ایک دوست کی بے حد کاوشیں ہیں اور شاید انھی کی وجہ سے یہ نیک کام ہوااور میں ان کے بلائے ہوئے مہمانوں کی بھی تہہِ دل سے عزت کرتا ہوں اور ان کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے امدادی کاموں میں ہماری مدد کی اور سیندائی ہمارے ساتھ گیئے لیکن جس طرح سے یہ سارا کام یاشیو کے دوستوں نے کیا تھا تو باقی کا کام بھی یاشیو کے دوستوں کو ہی کرنے دیتے تو شاید یہاں تک کی نوبت نہیں آتی۔ میں ایک بار پھر تمام دوستوں سے گزارش کروں گا کہ میری بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ایسے غلط رنگ نہ دیں کیونکہ اس بیان کا مقصدکسی کو نقصان پہچانا نہیں ہی۔ اور نہ ہی یہ بیان میں نے کسی کے کہنے پر دیا ہے اور نہ ہی کسی کو خوش کرنے کے لئے یہ صرف اور صرف میرے ضمیر کی آواز تھی جس نے لفظوں کی شکل اختیار کر لی۔ میرے زرا سے سچ کہنے پر مجھے
ہیرو بنا کر پیش نہ کریں مہربانی ہو گی۔ راشد صمد خان

مذکورا متنازعہ بیان

مذکورا متنازعہ بیان

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.