تقریباً نصف صدی کے بعد جاپان کے کسی علاقے میں پورے سورج کا سورج گرهن هو گا

تقریباً نصف صدی کے بعد جاپان کے کسی علاقے میں پورے سورج کا سورج گرهن هو گا
٢٢جنوری کو کھاگو شیما کین کے کچھ علاقوں میں پورے سورج کا گرهن هو گا ـ
تھانے گا شیما اور امامی شیما میں اس گرهن کو دیکھا جا سکے گا ـ
ان علاقوں کے حکومتی اهلکار مختلف ایوینٹ ترتیب دے رهے هیں کیونکه توقع کی جارهی هے که ان دنوں میں سورج گرهن دیکنے کے خواهش مند ٹورسٹ بڑی تعداد میں ان جزائیر کا رخ کریں گے ـ
یاد رهے ١٩٦٣ میں هوکائیدو کے مشرقی علاقے میں صرف ٦ سیکنڈ کا پرا سورج گرهن هوا تھا
لیکن اس دفعه
یه سورج گرہن چھ منٹ اور ٢٥ سیکنڈ تک تک دیکھا جاسکے گا
تھوکارا نام کے جزیرے پر اس کو سب سے لمبے عرصے تک دیکھا جاسکے گا ـ
تھوکارا نام کے اس جزیرے کی ابادی ٦٢٤ افراد پر مشتمل هے ـ
ایک اندازے کے مطابق ٢٢٠٠٠ لوگ اس دن تھوکارا کی سیر کو آئیں گے