ھزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ھے بڑی مشکل سے ھوتا ھے چمن میں دیدہ ور پیدا انٹرنیشنل ویلفیئر کلب تویاما کی انتھک محنت اور کاوشیں رنگ لے آیں اور عنقریب ھی تویاما میں جاپانیز کمیونٹی اور پاکستانی کمیو نٹی کا مشترکہ پروگرام منعقد ھونا طے پاگیا ھے۔جس کا مقصد آپس میں باھمی مسایل اور ایک دوسرے سے بھتر تعلقات کو فروغ دینا ھے۔ الحمدوللہ مورخہ 20جون کو انٹرنشنل ویلفیر کلب اور تویاما کی مقامی کمیونٹی کے نمائندوں کے درمیان ایک اھم اجلاس ھوا۔ جس میں آپس کے مسا یئل کے حل کے لیے لایحہ عمل تیار کیا گیا۔انٹرنیشنل ویلفیئر کلب کی طرف سے نشاندھی کی گئی کہ تما م مسا یئل کی وجھہ مقامی کمیونٹی اور پاکستانی کمیو نٹی میں کمیو نیکشن کی کمی ھے۔ اس لیے ایسے پروگرام ترتیب دیے جایں جس سے آپس میں تعلقات کو فروغ ملے۔ اس تجویز کو تمام لوگوں کی طرف سے سراھایاگیا۔ اور طے پایا کے جلد ھی ایک پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی کمیونٹی ملکر وقت گزاریں گے اور بچوں کے لیے تفریح پروگرام بھی رکھے جایں گے اس اھم میٹنگ میں انٹرنیشنل ویلفئیر کلب کی نمائیندگی صدرکلب جناب نواب علی بہلم نائب صدر شاہدخان،عماد چوہدری،سعید صابری،سلیم وڑایچ اور زبیر ساھی جبکہ جاپانی کمو نٹی کی نمائیندگی جناب ایتاکوراساں،انووےساں،یونےموتوسان،تھاکےبایاشی ساں،اودا ساں،ھوریکاوا ساں،ناکاجیما ساں اور دیگر حضرات نے کی۔ انٹرنیشنل ویلفئیر کلب آئندہ بھی جاپان کی تمام تنظیموں ،یونین کونسلوں اور فلاحی اداروں سے اپنا تعاون جاری رکھتے ھویئے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور بہتر امیج کے لیے اپنی تمام کوششوں کو جاری وساری رکھنے کے لیے پرُعزم ھے۔ پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔جاپان پائیندہ با پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔جاپان پائیندہ باد
[nggallery id=104]
2 comments for “ھزاروں سال نرگس کا اپنی بے نوری پر رونا”