تویاما کی مقامی کمیونٹی کا جاپانی روایئتی کھانے کی تیاری کا پروگرام اور انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما کو خصوصی شرکت کی دعوت۔

امیزو شہر کے ھوری اوکا ماچی کے شہریوں  نے   روایئتی کھانا بنا نے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جاپانی مچھلی کی ڈش کی تیاری میزو شیرو، اور کیوی اور گریپ فروٹ سے تیار کردہ خوش زایقہ سویٹ ڈش تیار کی گئی۔ اس تقریب میں کلب کے صدرنواب علی بہلم , نائب  صدرمحمد شاہد خان اور ذبیر ساہی نے خصو صی شرکت کرکے پاکستانی کمیو نٹی کی نما ئیندگی کی۔
اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائیند گی کو تمام  حاظرین نے بے حد سراھا اور آئیندہ بھی پروگراموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جو انٹر نیشنل ویلفئیر کلب نے خلوص دل سے قبو ل کرتے ہوئے آئیندہ بھی پروگرام میں شرکت کرنے کا اعادہ کیا۔

تیار کیا گیا خوش ذائیقہ کھانا تما م حا ظرین نے  مل جول کر ایک ھی ھال میں تناول فرمایا اور آخر میں تمام لوگوں نے ملکر ھی ھال کی صفائی کی اور تمام استعمال شدہ برتن کو دھوکر خشک کر کے ھال کی الماریوں میں رکھا گیا اس محفل کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شرکت کرنے والے ہر شخص نے عملی طور پر حصہ لیا اور یہ ایک قا بل تقلید عمل ہے اس پر عمل کرتے ہوئے ہم بھی اپنے معاشرے سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالٰی ہما را حامی وناصر ہو۔
(آمین)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.