انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما کی خدمات کا اعتراف

انٹرنیشنل ویلفئیر کلب تویاما کی خدمات کا اعتراف
امیزو شہر کے مئیر کی جانب سے اعزاز سے نوازاگیا۔

تویاما کین (رپورٹ/شاہدخان) امیزو شہر  کے مئیر جناب موتوشی ناتسونو صاحب نے انٹرنیشنل ویلفئیر کلب کی مسلسل خدمات اور 11مارچ کو آنے والی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے  کلب کےممبران نے جس جوش و جزبہ سے  جاپانی کمیونٹی کے سا تھ ملکر   اپنی خدمات پیش کیں اس کا اعتراف کلب کے صدر جناب نواب علی بہلم کو تعریفی سند پیش کر کے کیا۔

اور امید ظا ہر کی کہ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب  مستقبل میں بھی اپنی خدمات کو اسی طرح جاری وساری رکھے گا۔

کلب کے صدر جناب نواب علی بہلم اور نائب صدر شاہد خان (راقم) نے جناب مئیر  ناتسونو صاحب کی طرف سے دی گئی  تعریفی سند پر انکا  شکریہ ادا کیا۔   اور مستقبل میں بھی  کلب کی خدما ت بلا امتیاز جاری و ساری رکھنے کا عزم کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.