اخبار:جاپان کا سب سے بڑا ٹیلی فون مہیاکار، این ٹی ٹی ڈوکومو، اپنے موبائل فون ٹاورز کو قابل تجدید ذرائع توانائی جیسے سورج، ہوا اور نامیاتی مادوں سے حاصل کردہ توانائی سے طاقت مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ یہ اقدام ایک دن کمپنی کو اس قابل کرسکتا ہے کہ وہ اضافی بچلی قومی گرڈ کو واپس دے سکے، اور اس طرح یہ مارچ 11 کے سونامی اور زلزلے جیسے قدرتی سانحوں کے دوران بجلی کی کمی کے مسئلے کی روک تھام بھی کرسکے گا۔
ڈوکومو، جس کے 90000 موبائل ریلے اسٹیشن ہیں، نے کہا کہ وہ منصوبے کا آغاز مالی سال 2012 میں قریبًا دس قابل تجدید توانائی کے مراکز کے قیام سے کریں گے جو روایتی بجلی کے ساتھ ضمنًا کام کریں گے۔
ڈوکومو کے ترجمان ساکوما ڈائیسوکی نے اے ایف پی کو بتایا “ہم ‘سبز نشریاتی اسٹیشن’ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جو ماحولیاتی توانائی جیسے نامیاتی ایندھن کے سیل، ہوا یا شمسی توانائی سے چلیں گے۔”
ہم نے ابھی تفصیلات طے نہیں کی ہیں کہ کتنے اسٹیشن اس طرح سے چلائے جائیں گے، انھوں نے کہتے ہوئے مزید اضافہ کیا کہ، “کمپنی ایک دن اضافی توانائی بیچ بھی سکے گی، اگرچہ فی الحال مقصد صرف اپنی برقی ضروریات کو پورا کرنا ہے”۔
ساکوما نے کہا کہ یہ اقدام وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی رکاوٹوں کے خلاف نظام کو تحفظ دے سکے گا۔ مارچ 11 کے ارضیاتی سانحے نے ٹوہوکو علاقے کے بڑے حصوں میں بجلی کی لائنیں اور موبائل فون کے ٹاور درہم برہم کردئیے تھے۔
“ایک بڑے زلزلے سے حاصل سبق کے بعد، کئی گھنٹوں پر محیط بجلی کی بندش ہمارے نظام کو تلپٹ کردے گی۔ ہمارا یہ منصوبہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ زلزلے کے خلاف ایک اقدام بھی ہے