اخبار : ٹوکیو: آئی ایچ آئی کارپوریشن، کاواساکی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ اور مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ انتظامات کررہی ہیں تاکہ امریکی انجن بنانیوالی کمپنی پراٹ اینڈ وٹنی کےساتھ مل کر ائیربس ایس اے ایس کے نئے اہم ترین تنگ جسامت والے تجارتی جیٹ طیارے کے انجن کی تیاری اور پیداوار شروع کی جاسکے، شعبے کے نبض شناس ماہرین نے جمعرات کو بتایا۔
یورپی طیارہ ساز کمپنی کے اے320 نیو کو 2016 تک خدمات کے لیے تیار ہونے کا ہدف ملا ہے، جس کے قریبًا 4000 مختلف پرزوں کے آرڈر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کی مختلف فرموں کو دئیے جانے ہیں۔
انجن کی فروخت اور اس کی دیکھ بھال کے کام سے حاصل ہونی والی آمدن کا تخمینہ 1 ٹریلین ین لگایا گیا ہے۔
تین جاپانی کمپنیاں، پراٹ اینڈ وٹنی اور ایک مزید کمپنی ایک مشترکہ پیداواری منصوبہ قائم کریں گی جس کا صدر دفتر امریکہ میں ہوگا، ذرائع نے بتایا۔
اقتصایات، تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت موجود جاپانی ایرو انجن کارپوریشن نامی ادارہ جاپان کی طرف سے مشترکہ منصوبے کے مختلف پہلوؤں جیسے ذمہ داریوں اور ملکیت کے تناسب کا تعین کرنے میں پُل کا کام کررہا ہے، ذرائع نے بتایا۔
اس وقت خدمت میں مصروف اے 320 ایس کے انجن کی تیاری کے لیے بھی ایسا ہی ایک مشترکہ پیداواری منصوبہ قائم کیا گیا تھا۔