جاپان یورپ کی مالی امداد جاری رکھے گا: نوڈا

اخبار:ٹوکیو: جاپان کی حکومت ضرورت پڑنے پر یورپ کی مالی مدد جاری رکھے گی تاکہ علاقے میں موجود قرضوں کے بحران سے نمٹا جاسکے، وزیر خزانہ نوڈا یوشی ہیکو نے جمعے کو کہا۔
“اگر اس سے یورپی یونین میں اقتصادی اور مالی استحکام آسکتا ہے، تو ہم پہلے کی طرح اسی مقدار میں امداد دینا چاہیں گے،” نوڈا نے صحافیوں کو بتایا، وہ یوروزون کے بیل آؤٹ فنڈ سے متعلق یورپی مالیاتی استحکام کے ادارے کی طرف سے جاری کردہ امدادی ضمانت زر خریدنے کے امکانات پر بات کررہے تھے۔
ان کا بیان یورو کو بطور کرنسی اختیار کرنے والے ممالک کی طرف سے یونان کے لیے جمعرات کو قریبًا 109 بلین یورو (156.9 بلین ڈالر) کے بیل آؤٹ پیکج کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
جون میں جاپان نے 1.1 بلین یورو کے ای ایف ایس ایف (یورپی مالیاتی استحکام کے ادارے کے) بانڈز خریدے تھے جب ادارے نے پرتگال کے لیے 5 بلین یورو کے فنڈ اکٹھے کیے تھے، جبکہ جنوری میں آئرلینڈ کی انشورنش کے لیے 5 بلین یورو کے فنڈ اکٹھے کرنے کے موقع پر جاپان نے 1.03 بلین یورو کے بانڈ خریدے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.