اخبار : سانیو الیکٹرک کمپنی نے جمعے کو کہا نہ اس نے نئے اینی لوپ موبائل بوسٹرز تیار کیے ہیں جو لیتھیم آئن بیٹریوں بشمول یو ایس بی سے بجلی دینے والی پورٹوں پر مشتمل ہیں، اور ان میں پچھلے ماڈلوں سے زیادہ گنجائش موجود ہے۔
نئے موبائل بوسٹر نہ صرف تازہ ترین سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں جیسا کہ آئی فون اور آئی پیڈ کو چارج کرسکتے ہیں، بلکہ یہ یو ایس بی سے بجلی حاصل کرنے والے کسی دوسرے برقی گیجٹ کو بھی چارج کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، زیادہ آؤٹ پٹ برقی آلے کو تیزی سے چارج کرنا ممکن بنادیتی ہے۔ نئے موبائل اینی لوپ بوسٹر 8 ستمبر سے فی الحال جاپان میں یہ فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
“تیزی سے مقبول ہوتے ہوئے سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کمپیوٹریوں کو روایتی موبائل فونوں سے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے،” سانیو نے ایک بیان میں کہا۔ “نئے بوسٹر، جو پچھلے ماڈلوں کی نسبت دوگنی آؤٹ پٹ فراہم کرتے ہیں، سمارٹ فونوں کو تیزی سے کم وقت میں چارج کرنے کے لیے خصوصًا مناسب ہیں۔ مزید برآں یہ ٹیبلیٹ کمپیوٹروں کے لیے بھی مناسب ہیں جنہیں بجلی کا کرنٹ زیادہ چاہیے ہوتا ہے۔”