یوموری شمبن
معلومات کے مطابق، ٹوکیو میں کاسمیٹک سرجری کیس میں راز افشا کرنے کے الزام میں حال ہی میں زیر حراست ایک پولیس افسر نے زور دیا ہے کہ میڈیکل غفلت کے اس کیس میں ملوث سرجن کو گرفتار نہ کیا جائے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق، شیروتوری یوچی، 58، جو میٹرو پولیس کے اول تفتیشی شعبے کا انسپکٹر ہے، نے جنوری میں دوسرے تفتیش کاروں سے کہاں تھا کہ انھیں شیناگاوا کاسمیٹک سرجری کلینکس کے سرجن ہوریوچی یاسوہیرو، 38، کو حراست میں نہیں لینا چاہیے۔
اس کی بجائے شیروتوری نے زور دیا تھا کہ ہوریوچی کی مبینہ غفلت کے کیس کو پراسیکیوٹر کو بھیج دیا جائے، ذرائع نے بتایا۔
شیروتوری کو جمعے والے دن مقامی سول سروس لاء توڑنے کے شک میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے مطابق عوامی خدمتگار سرکاری اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران حاصل شدہ معلومات کے اخفاء کی حفاظت کرنا ہوتی ہے۔ اس پراکیبوکورو کی ایک شاخ پر پیشہ ورانہ غفلت کے کیس میں جاری تفتیش کی معلومات افشاء کرنے کا مبینہ طور پر یہ الزام ہے۔
اس بات کا بھی پتا چلا ہے کہ شیروتوری نے اس کمپنی کے ملازمین کے ساتھ کئی بار پی اور کھانا کھایا۔
مائیدہ میاکو، 70، اس کلینک سے دسمبر 2009 میں لیپو سکشن کرانے کے 2 دن بعد مرگئی تھی۔ چونکہ مائیدہ کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچا تھا، اس لیے ایم پی ڈی ہیڈکوارٹر نے اوگو پولیس اسٹیشن پر ایک تفتیش کی، اور کیس پر پیشہ ورانہ غفلت سے ہونے والی موت کے شک کے تحت غور کیا۔
تفتیش کاروں کو یقین تھا کہ ڈاکٹر نے مائیدہ کے آپریشن کے دوران سکشن ٹیوب سے اس کے کسی اندرونی عضو کو نقصان پہنچایا تھا۔
اس وقت شیروتوری پہلے تفتیشی ڈویژن کے تیسرے سیکشن کے چیف کے طور پر نگرانی کے فرائض ادا کرتا تھا، اس سیکشن کا مقصد میڈیکل غفلت کے مبینہ کیسوں کی چھان بین تھا۔
ذرائع کے مطابق، تفتیشی ہیڈکوارٹر نے مائیدہ کی موت کے ایک سال بعد اس سال جنوری کے قریب ہوریوچی کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا۔
تاہم شیروتوری نے زور دیا کہ صرف ڈاکٹر کی دستاویزات کو پراسیکیوٹر کو بھیج دیا جائے۔ اس کا کہنا تھا کہ پولیس ڈاکٹر کو سزا کے لیے گرفتار نہیں رکھ سکے گی چونکہ لیپوسکشن سرجری کی کوئی معیاری ہدایات موجود نہیں۔
شیرتوری نے کئی بار ناکاماچی نوریاکا، 53، کے ساتھ شرب پی اور کھانا کھایا، نوریاکا سابقہ ایم پی ڈی انسپکٹر اور اس وقت کلینک کا ملازم تھا۔ انھوں نے ٹوکیو کے جاپانی ریستوران، نوڈا صوبہ چیبا کے ایک سوشی ریستوران اور نائٹ کلب جیسی جگہوں پر کھانا کھایا۔
سوزوکی واکس ویگن سے پریشان؛ فیاٹ کی طرف سے دوبارہ پرامید: رپورٹ
جاپانی کارسازہ ادارہ سوزوکی اپنے بڑے شراکت دار واکس ویگن سے مایوس ہوتا جارہا ہے، اور اٹلی کے دیو فیاٹ کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کرنے کی فکر میں ہے، جرمن میڈیا نے ہفتے کو بتایا۔
“فیاٹ کے ساتھ تعاون باہمی اعتماد کے ماحول میں برسوں سے بہت اچھا جارہا ہے،” سوزوکی کے ایک اعلی عہدیدار نے ہفتہ وار آٹوموبائل ووچے کو بتایا۔
“یہ عین قابل قیاس ہے کہ ایک مضبوط تعلق دونوں پارٹیوں کے لیے فائدہ مند ہوگا،” انھوں نے کہا۔ “دوسری طرف واکس ویگن کے ساتھ ہمارا تعاون ابھی تک نظر ثانی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔”
واکس ویگن کی طرف سے 2009 میں سوزوکی کے 19.19فیصد حصص کی خریداری کو دونوں کارساز اداروں کے لیے ایکدوسرے کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کے موقع کے طور پر دیکھا گیا تھا، جس میں دوغلی اور چھوٹی کار کی ٹیکنالوجیاں شامل تھیں۔
واکس ویگن کے عالمی تعاون کے انچارج ہانس ڈیمانٹ نے زور دیا کہ “دونوں آزاد کمپنیاں مختلف معاشی ماڈل” کی حامل ہیں۔
نتیجے کے طور پر تعاون کو بہت احتیاط سے آگے بڑھانے کے ضرورت ہے۔ “بدقسمتی سے یہ ہمارے اندازے سے کچھ زیادہ وقت لے رہا ہے، ” انھوں نے آٹوموبائل ووچے کو بتایا۔
اس سال مئی میں اٹلی کے روزنامہ کوریری ڈیلا سیرا نے فیاٹ اور سوزوکی کے عہدیداروں کے مابین ایک خفیہ میٹنگ کی اطلاع دی تھی۔