فوکوشیما میں 6.5 شدت کا زلزلہ، جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

اخبار :  6.5 کی بنیادی شدت کے ایک زلزلے نے فوکوشیما صوبے اور نواحی علاقوں کو اتوار کی صبح ہلا دیا، تاہم اس نے تباہ حال فوکوشیما 1 جوہری پلانٹ کے لیے مزید مسائل پیدا نہیں کیے۔

جاپان میٹرولوجیکل سروے کے مطابق، صبح 3 بج کر 54 منٹ پر آنے والے اس زلزلے، جس کی شدت جاپانی زلزلہ پیما پر فوکوشیما صوبے کے علاقوں ناراہا اور کاواؤچی میں 5 سے زیادہ، اور صوبے کے دوسرے حصوں بشمول اباراکی اور توچیگی صوبوں میں 5 سے کم تھی، کے نتیجے میں کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز، جس کے بارے میں خیال ہے کہ 11 مارچ کے ہلاکت خیز زلزلے کا ہی آفٹر شاک تھا، فوکوشیما صوبے میں 57 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ایجنسی کے ایک اہلکار نے پریس کانفرنس کو بتایا، “آفٹرشاکس کی سرگرمی اب بھی جاری ہے، اور شدت 4 کے آفٹرشاکس قریبًا ہر روز آرہے ہیں۔ 6 اور 7 شدت کے آفٹرشاکس کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔”

آگ اور بحران سے متعلق ایجنسی کے مطابق کم از کم سات لوگ،جن میں چار اباراکی صوبے سے، دو کوریاما، فوکوشیما صوبے سے، اور ایک سیندائی، میاگی صوبے سے تھا، تازہ ترین زلزلے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

 

1 comment for “فوکوشیما میں 6.5 شدت کا زلزلہ، جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.