اخبار ؛ شمال مشرقی جاپان میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہونے والی ہلاکتیں 3 ہوگئی ہیں، جن میں پولیس کے مطابق تازہ ترین اضافہ ایک 63 سالہ بوڑھے آدمی کا ہے جسے نیگاتا صوبے میں اوجیا دریا کے کنارے اتوار کی صبح مردہ پایا گیا۔
پولیس کے مطابق، کاواساکی کیوشی جمعے کی شام بوریوں میں ریت بھرتے ہوئے دریا میں گر کر لاپتا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا مقامی پولیس کے مطابق، فوکوشیما صوبے میں دو آدمی بدھ والے دن سے مچھلیاں پکڑنے جانے سے لے کر اب تک لاپتا ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ 61 سالہ ہاگا توشیو اور 66 سالہ ہیرایاما یوشیرو کو بپھرا ہوا دریا بہا لے گیا۔