پٹرول چرانے کے الزام میں فوکوشیما کا سنتری معطل

اخبار ؛ ایک پولیس افسر کو چھ ماہ کے لیے اس وقت معطل کردیا گیا جب یہ پتا چلا کہ اس نے نجی استعمال کے لیے اپنی پٹرول کار استعمال کرکے پٹرول چوری کیا ہے، فوکوشیما صوبے کی پولیس نے اتوار والے دن بتایا۔

پولیس کے مطابق چوالیس سالہ ٹریفک ڈویژن ہیڈ پولیس افسر نے اناواشیرو کے قصبے میں پٹرول پمپ سے مقررہ 20 لٹر کی حد سے زیادہ پٹرول اپنی پٹرول کار میں ڈلوایا۔ اس پر اضافی پٹرول ایک الگ کین میں رکھنے کا شک ہے، جسے وہ بعد میں اپنی نجی گاڑی کے لیے استعمال کرتا۔ پولیس نے بتایا کہ اس افسر نے ایسا کم سے کم 28 موقعوں پر کیا تھا۔

ٹی وی آشی کی رپورٹ کے مطابق، اس فراڈ کو بالآخر پولیس کی اکاؤنٹنگ کی ٹیم نے بے نقاب کیا جن پر یہ انکشاف ہوا کہ افسر کی کار غیرمعمولی مقدار میں پٹرول استعمال کررہی ہے۔ افسر کا اس بارے میں یہ کہنا بتایا جاتا ہے کہ اس نے یہ ترکیب اس لیے سوچی چونکہ پٹرول کی قیمت بڑھ گئی تھی اور وہ بچت کرنا چاہتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.