نقد رقم لوٹنے کے سب سے بڑے کیس میں چھٹا آدمی زیر حراست

اخبار : جاپان کی تاریخ کے عظیم ترین نقد رقم لوٹنے کے کیس میں اتوار کو ایک سابقہ گینگسٹر کو زیرحراست لیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتار شدگان کی تعداد چھ ہوگئی ہے، پولیس نے بتایا۔

ساکوما تستوما، 37، پر شک ہے کہ اس نے سیکیورٹی کمپنی کے عملے کے رکن کو زخمی کیا تھا، اور دوسرے لوگوں سے مل کر 12 مئی کو اس کے د فتر سے 600 ملین ین لوٹنے کی سازش میں حصہ لیا تھا، پولیس نے بتایا۔

ساکوما ایک ہائی وے انٹرچینچ پر سیکیورٹی کیمرے میں نمودار ہونے کے بعد سے اشتہاریوں کی فہرست میں تھا، جس میں وہ ڈاکے کے ایک ملزم 41 سالہ واتانابے یوتاکا کے ساتھ نظر آیا تھا۔

ساکوما توچیگی صوبے کے ایک اپارٹمنٹ میں چھپا ہوا تھا، جہاں قریبًا 60 ملین ین نقد بھی ملے ہیں، پولیس نے بتایا۔ اس بارے میں ساکوما کا کہنا یہ بتایا جاتا ہے کہ اس نے “واتانابے سے یہ رقم وصول کی تھی۔”

اگرچہ ساکوما نے ڈاکے میں شمولیت کی نفی کی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ یہ رقم چرائے گئے نقد روپوں کا حصہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.