آخبار : ہفتے کو جزیرہ نما کوریا میں درجنوں کو ہلاک کرنے والا موسمیاتی چکر (تائیفو ) جاپان میں بھی پھر گیا، سیلاب نے جاپان میں اپنا پہلا شکار کرنے کے ساتھ ساتھ قریبًا تین لاکھ لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر بھی مجبور کردیا۔
نیگاتا اور سونامی زدہ فوکوشیما صوبوں کی مقامی حکومتوں نے، قومی موسمیاتی ایجنسی کی طرف سے عوام کو سیلابوں اور تودوں کے گرنے کے تناظر میں انتہائی چوکس رہنے کے پیغام کے بعد، ہدایات جاری کی ہیں۔
این ایچ کے کی ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ نی گاتا میں موجود دریائے شی نانو کے پل جزوی طور پر ڈوب گئے ہیں، جبکہ درخت اور ٹیلی فون کے کھمبے گرے ہوئے ہیں۔
نی گاتا کے شہر کامو میں ہر طرف سیلاب پھیلا ہوا تھا، جس میں سڑکیں بھی ڈوبی ہوئی تھیں۔
موسمیاتی پیش گوؤں نے خبردار کیا تھا کہ بدھ سے شروع ہونے والی یہ بارشیں سانجو سٹی، نیگاتا، جو ٹوکیو سے 250 کلومیٹر شمال مغرب میں ہے، کے 1000 کلومیٹر میں آتے آتے مزید طوفانی ہوسکتی ہیں۔
این ایچ کے کے مطابق، ہفتے کی صبحٰ تک قریبًا دو لاکھ چھیانوے ہزار لوگوں کو گھر خالی کرنے کے کہا جاچکا ہے، تاہم کیچڑ زدہ بھرئے ہوئے دریاؤں، ٹوٹے بندوں اور پانی میں ڈوبے گھروں کے باوجود سخت احکامات جاری نہیں کیے گئے۔
جنوبی کوریا میں اسی موسم کے ہاتھوں 59 لوگ ہلاک ہوئے، جبکہ ہزاروں بےگھر ہوئے۔
پہلے جاپانی شکار، موریاما ایچی، عمر 67، کی موت کی تصدیق توکاماچی شہر، نی گاتا میں ہفتے کے روز ہوئی۔
“ہم نے گزشتہ شب ناگاساوا دریا میں ایک گار گری ہوئی دیکھی، جبکہ ڈرائیور کی نعش بہاؤ کی نچلی طرف اگلی صبح ملی،” نیگاتا کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا۔
علاقے میں چار لوگ لاپتہ ہیں، جن میں ایک 93 سالہ خاتون بھی شامل ہے جو دریا میں بہہ گئی تھی اور ایک 25 سالہ آدمی بھی جس کے بارے میں خیال ہے کہ ڈرائیونگ کرتا ہوا سیلابی دریا میں جاگرا ہے، پولیس نے بتایا۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے سیلف ڈیفنس فورس سے فوجی بھیجنے کی استدعا کی ہے تاکہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش اور کیچڑ و سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کرسکیں۔
فوکوشیما، جس کے بحرالکاہل والے ساحل سے گیارہ مارچ کو سونامی نے ٹکرا کر چھیاسی کے چرنوبل حادثے کے بعد بدترین جوہری بحران پیدا کیا تھا، میں ایک 63 سالہ شخص کو لاپتہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
3 comments for “نیگاتا، فوکوشیما کے سیلاب میں 1 ہلاک اور 5 لاپتہ”