ہاچیوجی سپر مارکیٹ میں ہونے والے تہرے قتل کے کیس میں پولیس کی طرف سے عوامی تعاون کی اپیل

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے ہفتے کو ہاچیوجی اسٹیشن پر ہاتھ پرچے تقسیم کیے جن میں عوام سے 16 سال پرانی تفتیش میں مدد کرنے کو کہا گیا تھا، جس میں ہاچیوجی سپر مارکیٹ میں 1995 میں تین خواتین کا قتل کردیا گیا تھا۔

 

اگرچہ کیس پر قانونی عملددرآمد کی معیاد پچھلے سال ختم ہوگئی تھی، اب بھی 20 پولیس افسر اس کیس پر تعینات ہیں تاکہ گمشدہ کڑیوں کا سراغ لگایا جاسکے۔ ہفتے کو پولیس نے قریبًا چار ہزار ہاتھ پرچے تقسیم کیے۔

 

یہ جرم 30 جولائی، 1995 کی رات نان پئی اوواتا سپر مارکیٹ میں سوا نو بجے واقع ہوا۔ تین ملازمت پیشہ خواتین، جو پارٹ ٹائم کام کرتی تھیں اور ان کی عمریں 47 سال، 17 اور 16 سال تھیں، اسٹور بند ہونے کے بعد اس کے دوسری منزل والے آفس میں تھیں، جب انھیں نامعلوم فرد یا افراد نے قتل کردیا۔ پولیس نے کہا کہ راہگیر نے 9:17 پر 5 گولیاں چلنے کی آواز سنی تھی۔

 

تینوں خواتین بعد میں ٹیپ سے بندھی ہوئی ملی تھیں جنھیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.