اشتہاری مجرم جاپان سے بھاگ گئے؛ وزارت انصاف کا امیگریشن بیورو پر الزام4

نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار جانے پہچانے مجرموں کو جاپان سے بھاگنے کا موقع فراہم کیا گیا، اس حقیقت کے باوجود کہ امیگریشن بیورو کو وزارت انصاف کی طرف سے ہوشیار رہنے کا اشارہ ملا تھا کہ کسی بھی ائیرپورٹ پر ظاہر ہوتے ہیں ان لوگوں کو گرفتار کرلیا جائے۔
این پی اے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ خیال کیا جارہا ہے کہ چار مشتبہ اشتہاری چینی شہریت کے حامل تھے جنہوں نے جاپان کو ناریتا، کانسائی بین الاقوامی ائیرپورٹ اور چوبو بین الاقوامی ائیرپورٹ کے ذریعے اس سال جنوری اور اپریل کے درمیان چھوڑا۔ ان کے کسٹم کاؤنٹر پار کرتے ہی متعلقہ امیگریشن انسپکٹروں کے مانیٹر ڈسپلے سکرینوں پر ان کے اشتہاری ہونے کے بارے میں خبردار ہونے کا اشارہ نمودار ہونا چاہیے تھا، لیکن انسپکٹروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کچھ بھی محسوس نہیں کیا۔ کمپیوٹر سسٹم میں بھی کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق یہ پچھلے سال ہونے والی ایسی کئی ایک غلطیوں میں سے ایک ہے۔
یہ چاروں جاپان میں فراڈ اور چوری کے شبہے میں مطلوب تھے۔ پولیس کی تفتیش نے تصدیق کردی ہے کہ یہ چاروں اب ملک سے باہر ہیں۔ این پی اے نے وزارت انصاف کو درخواست کی ہے کہ مطلوب مجرموں کے ساتھ نمٹنے کے طریقوں کو موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں

1 comment for “اشتہاری مجرم جاپان سے بھاگ گئے؛ وزارت انصاف کا امیگریشن بیورو پر الزام4

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.