جمعے کو ایک حکومتی پینل نے رہنما اصولوں کا ایک نیا سیٹ جاری کیا جو ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کی طرف سے زرتلافی پانے والے افراد و کاروبار کے زمروں اور تعداد میں اضافہ کرتا ہے، یہ زرتلافی فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے جاری بحران کی وجہ سے ہونے والی مالی اور جذباتی نقصان کے لیے ادا کیا جائے گا۔
رہنما اصولوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل، ریوکن، ریستوران اور ٹور آپریٹر جیسے کاروبار جن کو ریزرویشن کی منسوخی کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، نیز خوراک کے برآمد کنندگان جنہیں تابکاری کے خدشات کی وجہ سے کاروبار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، زرتلافی کے لیے لازماً اہل ہونگے۔ کسان جن کے مویشیوں نے تابکاری سے متاثرہ چارہ کھالیا تھا، بھی نئے رہنما اصولوں کے تحت زرتلافی کے حقدار ہونگے۔ علاقہ مکین جنہیں اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا (علاوہ جنہوں نے اپنی ذاتی مرضی سے گھر چھوڑا) بھی اس فہرست میں شامل ہونگے۔
حکومتی اندازوں کے مطابق زرتلافی کی مکمل رقم کئی ٹریلین ین تک چلی جائے گی۔
اس اعلان کے جواب میں ٹیپکو نے جمعے کو کہا کہ وہ جوہری تلافی کے ذیل میں کام کرنے والے عملے کی تعداد اگلے ماہ موجودہ تعداد 1000 سے 5000 تک بڑھا دے گا۔ ٹیپکو کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی ہدایات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ لوگ زرتلافی پانے کے اہل قرار پائیں گے۔
چونکہ نقصانات کی رقم ٹیپکو کی مالی استعداد سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، اس لیے ڈائٹ نے بدھ کو ایک ریاستی ادارے کے قیام کے لیے قانون سازی کی تھی جو فوکوشیما جوہری بحران کے متاثرین کو زرتلافی ادا کرنے میں مدد کرے گا۔ ابتدائی طور پر حکومت سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ 2 ٹریلین ین کے فنڈز خصوصی بانڈ وغیرہ کی صورت میں فراہم کرے گی، تاہم اصلی خرچ اس سے کہیں زیادہ ہوگا۔
ایوان بالا کی طرف سے پاس کیے جانے والے اس بِل کے تحت ٹیپکو اور دوسری ایٹمی بجلی بنانےوالی کمپنیاں اس فنڈ میں ادائیگی کریں گی جسے بعد میں متاثرین معاوضہ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
پناہ گزینوں اور دوسرے متاثرین کی تلافی کے سلسلے میں حکومت نے ٹیپکو کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے لیے قانون میں یہ لکھا گیا ہے کہ حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے چونکہ اس نے عشروں تک جوہری توانائی کو فروغ دیا۔
1 comment for “حکومت کی طرف سے پیپکو سے وصول کیے جانے والے زرتلافی کی اہلیت کے لیے رہنما اصولوں کا اجرا”