انٹرنیشنل ویلفئیرکلب تویاما جاپان کا یومِ آزادی کا شاندار و منفرد پروگرام
آزادی ِ پاکستان کے شہداء اور بزرگوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے
تویاما امیزو سٹی کے اولڈ ہوم میں بزرگوں کے ساتھ ایک یادگار نشست۔
تو یاماکین(رپورٹ شاہد خان) الحمدوللہ انٹرنیشنل ویلفئیرکلب تویاما نے ۴۱ اگست کی تقریب ِ آزادی بہت شاندار اور منفرد انداز سے منا کر پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اس سال تقریب کا اہتمام امیزو شہر کے اوگووء اولڈ ہوم میں کیا گیا۔ جسکا مقصد موجودہ نسل کا اپنے بزرگوں کی محنت اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ پاکستان اور جاپان میں ایک قدر مشترک یہ بھی ہے کہ دونوں ممالک نے اپنے نئے دور کا آغاز اگست کے مہینے سے کیا۔
5
تقریب میں کلب کے ممبران اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی خصو صا‘ بچوں کی شرکت نے پروگرام میں رنگ بکھیر دیئی۔اس پرگرام میں انٹر نیشنل ویلفیر کلب کے ساتھ مقامی فلاحی تنظیم نے بھی شرکت کی جس کے ممبران نے پاکستانی کمیونٹی کے سا تھ ملکر پاکستانی اور جاپانی نغمے پیش کیے جسے تما م بزرگوں اور حاظرین بہت محظوظ ہوئی۔ جب مقامی تنظیم کے ممبران اور انٹر نیشنل ویلفئیرکلب کے ممبران نے ملکر دل دل پاکستان جان جان جاپان پیش کیا تو ایک سما ہی بندھ گیا۔ اور حاظرین نے دوبارہ سنانے کی فرمائیش کی جسے پورا کیا گیا۔ ملی نغموں کے بعد پروگرام میں شریک تما م افراد اور بچے اولڈ ہوم میں مقیم بزرگوں سے گھل مل گئے اور آپس میں ایک دوسرے کی خیریت و حالات دریافت کیی۔ انٹر نیشنل ویلفیر کلب کی جانب سے بزرگوں کے لیے تحائف پیش کیے گیے جس پر بزرگوں کی خوشی دیدنی تھی۔ تقریب کے اختیتام پر بزرگوں کی طرف سے ہاتھ سے بنائے گئے کاغزی میڈل پہنائے گیے جوکہ کلب کے ممبران کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ بلا شبہ یہ ایک منفرد اور دلچسپ پروگرام تھا۔ اولڈ ہوم کی انتظامیہ کی جانب سے بھی انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی اس کاوش کو سراہیا گیا اور مستقبل میں بھی اولڈ ہوم آنے کی دعوت دی۔ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی یہی کوشش ہیکہ اپنے ملکی اور دینی تمام پرگراموں میں مقامی کمیونٹی کو شانہ بشانہ ساتھ رکھا جائی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہمارے نیک مقا صد میں کامیاب کری۔آمین۔
پاکستان زندہ باد جاپان پایندہ باد
2 comments for “انٹرنیشنل ویلفئیرکلب تویاما جاپان کا یومِ آزادی کا شاندار و منفرد پروگرام”