قلمی نام ایک پاکستانی کا تبصره ، عید کا چاند والی خبر پر

السلام علیکم

یہ آپ ہر وقت مولویوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑے رہتے ہیں ؟ آپ کو جتنا دین کا علم ہے، وہ انہیں مولویوں کا سکھایا ہوا ہے۔ ہم آپ دنیا کے ہر معاملے میں اختلاف کرتے ہیں، لیکن مذہبی معاملات میں مولوی کو اختلاف کا حق دینے پر تیار نہیں۔ آپ نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا کہ چاند ہوچکا ہے، اور آپ چاہتے تھے کہ مولوی نہ کچھ سوچے نہ سمجھے نہ غور کرے، صرف آپ کے فیصلے پر ٹھپہ لگادے۔ آپ کا مزہبی اور سائنسی علم سبھی محدود ہیں، لیکن آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ سے اختلاف کی جرات نہ کرے ۔ مولویوں سے زیادہ فتوے تو آپ دیتے ہیں، فتوے کا نام دئے بغیر۔
جہاں تک سائنسی طور پر چاند کی پیدائش کے علم کا تعلق ہے، تو اب سائنس کافی باتیں بتا دیتی ہے ۔ لیکن شاید آپ کو معلوم نہیں کہ شام کے وقت حقیقتا چاند نظر آنے کے بارے میں ڈھنگ کے سائنسدان صرف نظر آنے کے امکانات کی بات کرتے ہیں۔ البتہ کچھ جاہل مولویوں کی مانند جاہل سائنسدان فتوا دے دیتے ہیں کہ ہر صورت میں چاند نظر آئے گا، اور جسے نظر نہ آئے اس کی آنکھوں کا قصور ہے یا دماغ میں فتور ہے۔ سائنس کی بنیاد پر فتوا دینے والے یہ ’عالم‘ خود شام کو چاند دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے کہ کہیں خود کو بھی ’فتوا‘ غلط ہونے کی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔

1 comment for “قلمی نام ایک پاکستانی کا تبصره ، عید کا چاند والی خبر پر

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.