سمندری طوفان (تائیفو)مغربی جاپان سے ٹکرا گیا؛ 1 ہلاک، 3 لاپتہ

اخبار:
اہلکاروں کے مطابق سمندری طوفان ٹلاس ہفتے کو بحر اقیانوس میں مغربی جاپان سے ٹکرا گیا جس سے موسلا دھار بارش، تیز ہوائیں چلیں اور ایک شخص ہلاک جبکہ تین لاپتہ ہوگئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ 108 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے والی ہواؤں کو ہمراہ لیے سمندری طوفان نے اوقیانوس کی بندرگاہ شی کوکو جزیرے پر صبح دس بجے دستک دی۔
ایجنسی کے مطابق یہ دھیرے دھیرے شمال کی جانب بڑھا رہا تھا اور توقع تھی کہ جاپانی علاقوں کو کاٹتے ہوئے اتوار کے شروع میں بحر جاپان تک پہنچ جائے گا۔
پولیس ترجمان کے ٹیلی فونک بیان کے مطابق ایک خاتون کا جسم، جس کی عمر کا اندازہ 30 سال ہے، توکوشیما کے ایک بپھرے ہوئے دریا سے برآمد کیا گیا ہے جو کہ شی کوکو کا ایک اہم شہر ہے۔
نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ کم از کم 17 لوگ زخمی ہوئے تھے جن میں 6 کی حالت نازک ہے۔
300 سے زائد گھر زیر آب آگئے جبکہ کئی ایک لینڈ سلائیڈوں کی اطلاع ملی، ایجنسی نے کہا۔
موسمیاتی ایجنسی نے مغربی جاپان کے مکینوں کے لیے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈوں کی وارننگ جاری کی تھی، جہاں پہلے ہی موسلا دھار بارشوں کی اطلاع ہے۔
ٹوکیو سے کوئی 400 کلومیٹر مغرب میں واقع نارا صوبے کے پہاڑوں میں منگل سے 110 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

1 comment for “سمندری طوفان (تائیفو)مغربی جاپان سے ٹکرا گیا؛ 1 ہلاک، 3 لاپتہ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.