نئے وزیر انصاف مستقبل قریب میں پھانسیوں کو اوکے نہیں کریں گے

اخبار:
نوتعینات شدہ وزیر انصاف ہیراؤکا ہیدیو نے جمعے کی رات اپنی پہلی نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا قابل تصور مستقبل میں کال کوٹھڑیوں کے مکینوں کو پھانسی کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔
جاپان میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے کسی مجرم کو پھانسی نہیں دی گئی۔ اس وقت جاپان میں 120 مجرم کال کوٹھڑیوں میں قید ہیں، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 13 ماہ پہلے دی جانے والی آخری پھانسی سے اب تک عدالتوں کی طرف سے پھانسی کی مزید 16 سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 8 فیصلوں میں عوامی جیوری ممبران بھی شامل تھے۔
ہیراؤکا نے کہا کہ پوری دنیا میں سزائے موت ختم کرنے کی تحریک زور پکڑ رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں اطراف مسئلے کا مزید گہرائی میں جا کر جائزہ لیں۔ “سزائے موت ہمیشہ آخری حل ہوتا ہے اور پھانسی کی منظوری دیتے ہوئے مجھے بہت زیادہ محتاط رہنا ہو گا۔ فی الوقت میں کوئی پھانسی ہوتے نہیں دیکھ رہا۔

1 comment for “نئے وزیر انصاف مستقبل قریب میں پھانسیوں کو اوکے نہیں کریں گے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.