نئے وزیر خارجہ چرچل کے مداح

اخبار:
ٹوکیو: جاپان کے نئے وزیر خارجہ 47 سالہ گیمبا کوئی چیرو کو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے ابھرتے ستاروں میں دیکھا جاتا ہے اور وہ برطانیہ کے جنگ عظیم کے زمانے کے لیڈر ونسٹن چرچل کے مداح ہیں۔

گیمبا جانے والی حکومت میں قومی اسٹریٹیجی کے وزیر تھے اور آزاد تجارت و قرضہ زدہ ریاستی خزانے کی بحالی کی وکالت کرتے تھے۔

وہ شراب کشید کرنے والے ایک خاندان میں پیدا ہوئے اور ان کے چھوٹے بھائی نے بڑے شراب ساز کے طور پر اپنے خاندانی کاروبار کو اپنایا۔

جامعہ صوفیہ ٹوکیو کے شعبہ قانون سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد گیمبا اشرافیہ کے ادارے انسٹیٹیوٹ آف گورنمنٹ اینڈ مینجمنٹ کے ساتھ منسلک ہوگئے، جسے پیناسونک کے بانی اور بزنس گرو ماتسوشیتا کونوسوکی نے قائم کیا تھا۔

11 مارچ کے سونامی سے پیدا ہونے والے چرنوبل کے بعد بدترین ایٹمی بحران زدہ شمال مشرقی صوبے فوکوشیما سے گیمبا نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1991 میں صوبائی اسمبلی کے ممبر کے طور پر کیا۔

1993 میں قومی پارلیمان میں ایک نشست جیتنے کے بعد انہوں نے اب مردہ سمال لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جبکہ 1996 میں بائیں بازو کی جماعت ڈی پی جے کے قیام کے بعد اس میں شامل ہو گئے۔

ماتوشیتا کورس، جو اپنے طلبا کو مینجمنٹ اور عالمی معاملات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قدیم فنون جیسے کیندو طریقہ جنگ اور زن مراقبے کی بھی تعلیم دیتا ہے، میں ان کے ساتھی طلبا میں وزیر اعظم یوشی ہیکو نوڈا بھی شامل تھے۔

گیمبا نوڈا کے اس نکتہ نظر کے حامی کے طور پر جانے جاتے ہیں کہ جاپان کو پہاڑ بنتے قرضے سے نمٹنے کے لیے ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، تاہم ان کے سفارتی خیالات وزیر خارجہ بننے سے پہلے عوامی طور پر بہت کم سامنے آئے ہیں۔

ان کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وہ چرچل اور اشی باشی تانزان کی قدر کرتے ہیں، جو ایک صحافی تھے اور 1950 کے عشرے میں جاپان کے وزیر اعظم بنے۔

اشی باشی جاپان کی طرف سے دوسرے ایشیائی ممالک کو کالونی بنانے کے ناقد تھے اور انہوں نے دفتر چھوڑنے کے بعد چین سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے کام کیا۔

بطور وزیر خارجہ گیمبا کو جلد ہی دوسرے ایشیائی پڑوسیوں کو ٹھنڈا کرنے کا کام سونپا جائے گا جیسے چین کے ساتھ پچھلے سال کے علاقائی تنازعے کے بعد تناؤ زدہ تعلقات اور جنگ عظیم میں جاپان کے جارحانہ عزائم پر سلگتے پس پردہ غصے کے معاملات۔

نوڈا نے جاپان کے پڑوسیوں خصوصاً جنوبی کوریا کے کان  یہ تبصرہ کرکے کھڑے کر دئیے تھے کہ جاپان کے درجہ اول کے جنگی مجرم جنہیں اتحادی ٹریبونل نے مجرم ٹھہرایا تھا، جاپانی قانون کے مطابق مجرم نہیں تھے۔

نئے وزیر خارجہ کو جاپان کے کلیدی اتحادی ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ بھی تعلقات بحال رکھنے کا کام کرنا ہوگا۔ ٹوکیو اور واشنگٹن کے مابین امریکی فوج کے جنوبی جزیرے اوکی ناوا میں موجود اڈے کے سلسلے میں طویل بات چیت ہو چکی ہے۔

1 comment for “نئے وزیر خارجہ چرچل کے مداح

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.