این ٹی ٹی دوکومو اور جنوبی کوریا کی نمایاں ٹیلی کام آپریٹر کے ٹی کاپوریشن نے اینڈرائڈ 2.1 یا تازہ ورژن والے اسمارٹ فونز پر مواد کے اشتراک پر اتفاق کیا۔
جمعرات کو ڈوکومو نے کے ٹی کا مہیا کردہ مواد “دوکومو مارکیٹ” پر پیش کرنا شروع کر دیا، جو موبائل اطلاقیوں اور مواد کے لیے ایک انٹرنیٹ پورٹل ہے۔ ابتدائی کھیپ میں اینڈرائڈ مواد کے 30 عنوانات شامل ہیں جو جنوبی کوریا میں مقبول ہیں، جن میں ایکشن اور پزل گیمز، یوٹیلیٹی اطلاقیے جیسے ترجمہ اور سفر وغیرہ اور چلتی کاروں والے لائیو وال پیپرز۔
جنوبی کوریا میں کے ٹی ڈوکومو کے مہیا کردہ مواد میں سے 20 عنوانات اپنے ایپلی کیشن اسٹور “اولے مارکیٹ” کے ذریعے 2011 کے آخر تک پیش کرنا چاہتی ہے۔
یہ معاہدہ کئی ایک کمرشل اقدامات میں سے ایک ہے جو ڈوکومو، کے ٹی اور چائنہ موبائل کے مابین جنوری میں تشکیل پانے والی مشترکہ بزنس کمیٹی نے تیار کیے ہیں۔ اس کا مقصد کمپنیوں کی متعلقہ مارکیٹوں میں موبائل سے لطف دوبالا کرنے کے لیے اعلی درجے کے مواد کے اشتراک میں تیزی لانا ہے۔
1 comment for “دوکومو اور جنوبی کوریا کی کمپنی کے ٹی اینڈرائڈ اسمارٹ فونز پر مواد کا اشتراک کریں گی”