اخبار:
تویاما: ہفتے کو پولیس نے کہا کہ وہ ایسے آدمی کی تلاش میں ہیں جس نے جمعے کو آساہیماچی شہر، صوبہ تویاما کے ایک ڈاکخانے سے 8 ملین ین لوٹ لیے۔
ٹی وی آشی کی رپورٹ کے مطابق آدمی پانچ بجے شام ڈاکخانے میں داخل ہوا اور عملے کو ایک گھریلو چھری سے دھمکایا۔ پھر وہ کاؤنٹر کے اوپر سے پھلانگا اور ایک 48 سالہ مینجر کو زخمی کر دیا۔ دوسری دو خواتین اراکین عملہ محفوظ رہیں۔ واقعے کے وقت کوئی گاہک موجود نہیں تھا۔ ٹی وی آشی کے مطابق آدمی نے ایک کیش بکس چرا لیا جس میں 8 ملین ین نقد تھے۔
پولیس نے آدمی کا جو حلیہ بیان کیا ہے اس کے مطابق وہ 40 سے 60 سال کے مابین، 170 سینٹی میٹر اونچا، کسانوں والا ہیٹ، کام والے دستانےا ور ویلنگٹن کے بوٹ پہنے ہوئے تھا۔
مینجر کو کان اور کمر میں زخم لگے جن کے بارے میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ٹھیک ہونے میں ایک ماہ لیں گے۔
1 comment for “آدمی نے تویاما ڈاک خانے سے 8 ملین ین چرا لیے”