ٹوکیو: تائیفون ٹلاس کی وجہ سے ہونے والی سخت بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے جاپان میں کم از کم 15 ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طوفان اتوار کی صبح شمال کی جانب حرکت کر گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کم از کم 43 دوسرے لاپتہ ہیں۔
کیودو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وسطی اور مغربی جاپان میں 446,000 لوگوں کو انخلا کے احکامات یا سفارشات جاری کر دی گئی ہیں۔
این ایچ کے ٹی وی کی فوٹیج میں ایک پل دکھایا گیا جو دریا میں مٹیالے بھنور پیدا کرنے والی سخت بارشوں کے بعد بہہ گیا ہے۔ لوگ شہر کی گلیوں اور رہائشی علاقوں میں کھڑے گھٹنوں گھٹنوں گہرے پانی میں چھتریاں پکڑے بمشکل آ جا رہے تھے۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ سیزن کے بارہویں ٹائیفون کا مرکز آہستہ آہستہ بحر جاپان کے پار شمال کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس نے جنوبی جاپانی جزیرے شی کوکو اور مرکزی جزیرے ہونشو کے درمیانی حصے کو اتوار کی رات میں پار کر لیا۔
طوفان کی کم رفتار کی وجہ سے ایجنسی نے خبردار کیا کہ سخت بارشیں اور طوفانی ہوائیں چلتے رہنے کے امکانات موجود ہیں جس کی وجہ سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق واکایاما صوبے میں تین گھر ایک مٹی کے تودے تلے دب گئے، اور بچائی جانے والی ایک خاتون جس کی شناخت کی تصدیق ابھی ہو رہی تھی بعد میں مر گئی، چار لاپتہ رہے جبکہ 14 سالہ ایک لڑکی کو ملبے سے بچا لیا گیا تھا۔
ان کے مطابق مجموعی طور پر سب سے زیادہ متاثرہ اس صوبے میں 10 لوگ ہلاک جبکہ 32 لاپتہ تھے۔
این ایچ کے نے بتایا کہ گھر دریا میں بہہ جانے کے بعد، سات لوگ قریبی نارا صوبے میں لاپتہ قرار دئیے گئے۔
مرنے والوں میں ایک 30 کے لگ بھگ خاتون بھی شامل ہے جس کا جسم شی کوکو کے ایہائم صوبے کے ایک دریا میں پایا گیا، پولیس نے کہا۔
پولیس کے مطابق نارا صوبے میں ایک 73 سالہ بوڑھا آدمی مٹی کے تودے تلے گھر دب جانے کے باعث مر گیا۔
1 comment for “تائیفون کے شمال کی طرف حرکت کے دوران 15 ہلاک، 43 لاپتہ”