جاپان کی نئی حکومت رائے شماریوں میں ٹھوس حمایت کی حامل

اخبار:
نئے وزیر اعظم یوشی ہیکو نوڈا اور ان کی کابینہ نے اتوار کو عوامی رائے شماریوں میں ٹھوس حمایت جیتی، جہاں رائے دہندگان نے زلزلے کے بعد بحالی کے سلسلے میں ان کی رہنمائی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

نوڈا نے جمعے کو عمومی سیاسی پہلوانوں سے خالی ایک نوجوان کابینہ کی نقاب کشائی کی جب انہوں نے پانچ برسوں میں جاپان کے چھٹے نئے رہنما کا عہدہ سنبھالا، اور ایک منقسم پارٹی کے اتحاد اور بحالی کے لیے نگران کے عہدے پر متمکن ہوئے۔

نیکی بزنس ڈیلی نے کہا کہ اس کے سروے نے نوڈا کی کابینہ کے لیے 67 فیصد پسندیدگی دکھائی ہے ، جو ان کے غیر مقبول پیش رو کان ناؤتو  کی جولائی کے آخر میں ریکارڈ کی گئی مایوس کن 19 فیصد ریٹنگ سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

نیکی کے مطابق، رائے دہندگان نے کہا کہ نوڈا “قابل اعتماد، اور “صاف” کردار کے مالک، اور “استحکام کا احساس دلاتے ہیں” اس وقت جب ملک 11 مارچ کے زلزلے، سونامی اور ایٹمی بحران سے سنبھل رہا ہے۔

1400 سے زائد گھرانوں کے سروے نے عارضی ٹیکس اضافے کے لیے بھی 63 فیصد کی حمایت دکھائی، جس پر نوڈا مالیاتی ماہر کے طور پر غور کر رہے ہیں تاکہ سونامی سے تاراج شمال مشرقی علاقے کی بحالی کے لیے رقم فراہم ہو سکے۔

جاپانی عوام عموماً نئے وزیر اعظم کو زیادہ ریٹنگ کے ساتھ پسندیدگی دیتے ہیں، کان کی اپنی کابینہ نے بھی نیکی کی رائے شماری میں 68 فیصد حمایت جیتی تھی، جب وہ 15 ماہ کے لیے اقتدار میں آئے تھے۔

بڑے پیمانے پر شائع ہونے والے یوموری اخبار نے کہا کہ 65 فیصد عوام نے نوڈا کی نئی رہنا ٹیم کی حمایت کی ہے، اور کیودو نیوز ایجنسی کی ایک رائے شماری نے بھی کابینہ کے لیے 63 فیصد پسندیدگی دکھائی۔

روزنامہ مانی چی نے کہا کہ 56 فیصد رائے دہندگان نے اس طریقہ کار کی حمایت کی، اور 64 فیصد نے کہا کہ نوڈا کو کان کی جاپان کو ایٹمی توانائی پیدا کرنے سے پاک کرنے کی پالیسی کو ہی آگے بڑھانا چاہیے۔

آشی اخبار کی ایک رائے شماری نے 53 فیصد رائے دہندگان کی طرف سے نئی کابینہ کی حمایت کا نتیجہ دکھایا۔

کان نے پچھلے ماہ اپنی انتظامیہ پر زلزلے کے ماحاصل سے نپٹ نہ سکنے کے سلسلے میں شدید ترین تنقید کے بعد استعفی دے دیا تھا، جس میں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے ہوا، مٹی اور سمندر میں خارج ہونے والی تابکاری کا بحران بھی شامل تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.