پیناسونک کی طرف سے نئے کمپیکٹ، دہرے عدسے والے سہ جہتی (تھری ڈی)، اور ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو کی خوبی والے
ڈیجیٹل کیمرے کی تیاری
پیناسونک کہتی ہے کہ اس نے ایک لومکس دوہرے عدسے والا سہ جہتی ڈیجیٹل کیمرہ تیار کیا ہے اور وہ آئندہ سرما سے اس کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیا جامع اور چھوٹا ڈیجیٹل کیمرہ صارفین کو سہ جہتی تصاویر اور سہ جہتی ایچ ڈی ویڈیوز بنانے کی سہولت دیتا ہے۔
نئے کیمرے کی چھوٹی جسامت کا ہدف نئے چار گنا زوم کی صلاحیت والے پتلے تہہ دار عدسوں کے استعمال کے بعد حاصل ہوا ہے۔ نیا عدسوں پر مشتمل زوم سسٹم متنوع سہ جہتی عکس بندی کے قابل بناتا ہے جس میں ٹیلی فوٹو کا بڑا زاویہ اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزر بھی ہے جو دو جہتی اور سہ جہتی دونوں قسم کی عکس بندی میں کام کرکے کم سے کم دھندلاہٹ والی اعلی درجے کی تصاویر اور ویڈیو بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ نیا دوہرے عدسے والا ڈیزائن حیران کن فل پکسل والی دو جہتی تصاویر اور دو جہتی ویڈیوز کو ایک ہی وقت میں بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ نیا کیمرہ سہ جہتی ایچ ڈی ویڈیوز سائیڈ بائے سائیڈ نامی طریقہ کار استعمال کرکے اے وی سی ایچ ڈی فارمیٹ میں محفوظ کرتا ہے۔
سہ جہتی نظارے، عکس بندی اور چلانے کا لطف بڑھانے کے لیے کھینچی گئی سہ جہتی تصاویر اور وڈیوز کسی بھی وائیرا سہ جہتی ٹی وی پر بس سہ جہتی مواد والے ایس ڈی کارڈ کے ذریعے ٹی وی کی ایس ڈی کارڈ سلاٹ میں لگا کر، یا کیمرے کو ایچ ڈی ایم آئی کیبل کے ذریعے ٹی وی سے منسلک کرکے دیکھی جا سکتی ہیں۔ کمپیکٹ سہ جہتی کیمرہ جو سہ جہتی تصاویر اور ویڈیو بنانا اور دیکھنا انتہائی آسان کردیتا ہے بنا کر پیناسونک سہ جہتی تفریح کی دنیا کو مزید وسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔