اخبار:
ٹوکیو: وزیراعظم کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا کا بلاگ اب انگریزی میں دستیاب ہے۔ نودا نے اپنا جاپانی زبان کا بلاگ پیر کو شروع کیا تھا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ نودا بلاگ کو ہفتے میں ایک بار اپڈیٹ کریں گے۔
اپنے پہلے انگریزی بلاگ میں نودا لکھتے ہیں: “تمام جاپانی لوگوں کو ہیلو۔ میں حال ہی میں وزیر اعظم تعینات ہونے والا یوشیکو نودا ہوں۔ اپنے پیش رو وزرائے اعظم سے سبق سیکھتے ہوئے میں نے یہ بلاگ شروع کرنے کا سوچا ہے تاکہ آپ یعنی عوام کو نودا کی کابینہ کی کارکردگی کی رپورٹ پہنچا سکوں۔”
یہ بلاگ اس پتے پر دیکھا جاسکتا ہے
http://nodasblog.kantei.go.jp/
یاد رهے که بلاک انگریزی زبان کا ایک نیا لفظ هے
جو که ویب اور لاگ بک کے مرکب سے بنا هے
یه لفظ دس سال پہلے هی سامنے آیا هے، اردو میں بلاگ لکھنے والے لوگوں کی تعداد صرف ایک سو تیس کے قریب هے
جن کی تحاریر اردو کے سب رنگ پر بڑھی جاسکتی هیں
لنک یه هے
http://urdu.gmkhawar.net
جاپان سے اردو ميں بلاگ لکھنے والے صرف دو افراد هیں
ایک تھویاما میں مقیم یاسر جاپانی نامی بنده هے
اور دوسرا کوئی خاور کھوکھر کے نام سے لکھتا هے