سونی دسمبر میں اپنا پلے اسٹیشن ویٹا جاپان میں جاری کرے گا

اخبار

ٹوکیو: سونی نے بدھ کو بتایا کہ وہ اپنا اگلی نسل کا گشتی گیم کنسول، پلے اسٹیشن ویٹا، 17 دسمبر کو جاپان میں جاری کرے گا۔

سونی نے پہلے کہا تھا کہ یہ انتہائی مطلوب کنسول جاپان کے اسٹوروں پر اس سال کے آخر تک دستیاب ہو گا لیکن یورپ اور امریکہ میں کرسمس کی چھٹیوں کی کلیدی شاپنگ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

جاپان میں پلے اسٹیشن ویٹا کا وائی فائی ورژن 24,980 ین اور تھری جی ماڈل 29,980 میں فروخت ہو گا، جو کہ جاپان کے سب سے بڑے موبائل آپریٹر این ٹی ٹی ڈوکومو کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے دستیاب ہو گا۔

امریکہ میں وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے متصل ہونے والے پی ایس ویٹا کے ماڈل کی قیمت 249 ڈالر، جبکہ اس گیجٹ کے تھری جی کے ذریعے ٹیلی کام ڈیٹا سروسز سے منسلک ہونے والے ورژن کی قیمت 299 ڈالر ہو گی۔

سونی کا پلے اسٹیشن اور نین ٹینڈو، اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس جیسے ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ کی وجہ سے بڑھتے دباؤ کا شکار ہیں، جن پر سستی اور مفت گیمز بھی تیزی سے ڈاؤنلوڈ کرکے کھیلی جا سکتی ہیں۔

نین ٹینڈو نے اپنے تھری ڈی ایس گیم کنسول، جو اضافہ چشمہ لگائے بغیر سہ جہتی (تھری ڈی) گرافکس دیکھنے کی سہولت مہیا کرتا ہے، کی قیمت صرف چھہ ماہ کے بعد کم فروخت کی وجہ سے گھٹا دی تھی۔

پی ایس ویٹا مین پانچ انچ (12.7 سینٹی میٹر) کی ملٹی ٹچ اولیڈ (نامیاتی روشنی خارج کرنے والی ڈائی اوڈ) والی اسکرین نصب ہے اور اس کی پشت پر انگلیوں کی حرکات جیسے “چھونے، پکڑنے، تلاش کرنے، دھکیلنے اور کھینچنے” کے لیے پیڈ موجود ہے۔ اس ہینڈ سیٹ میں سامنے اور پیچھے کی طرف کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.