اخبار: اوموری: جمعرات کو برطانیہ سے آنے والا ایک مال بردار جہاز اونچے درجے کا تابکار فضلہ لے کر روکاشو، صوبہ اوموری میں پہنچا۔ تین جاپانی بجلی بنانیوالی کمپنیوں کی ایما پر ری پروسیس کیا گیا 76 سلنڈروں پر مشتمل یہ ایٹمی فضلہ 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کے بعد پیدا ہونے والے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے حادثے کے بعد پہلی بار جاپان پہنچا ہے۔ اہلکاروں کے مطابق فی الحال یہ سلنڈر روکاشو میں جاپان کے ایٹمی ایندھن کے مرکز کی ایک ذخیرہ گاہ میں رکھے جائیں گے