ہوائی میں ملاح کو جاپان سے بوتل میں بند پیغام مل گیا

اخبار:ہوائی: ہوائی میں ساحل کی صفائی کے دوران ایک ملاح کو بوتل میں بند ایک پیغام ملا جسے پانچ سال پہلے جاپان سے اسکول کی ایک طالبہ نے سمندر میں ڈالا تھا۔ جمعرات کو پیسفک میزائل رینج فسیلیٹی، کوائی کے مقام پر پیٹی آفیسر جان مور کو شیشے کی ایک صاف بوتل سے ٹھوکر لگی۔ بوتل کے اندر اسے ساکی اریکاوا کی طرف سے ایک پیغام، چار اوریگامی پھول، اور کاگوشیما میں اوریکاوا کی چھٹی کلاس کی ایک تصویر ملی۔ پیغام پر 25 مارچ، 2006 کی تاریخ درج تھی۔ اس میں لکھا تھا، “میں نے یہ پیغام اس لیے لکھا کہ ہم ایلیمنٹری اسکول پاس کر لیں گے تو میں اسے پاس ہونے کی خوشی میں یادگار بنانا چاہتی تھی۔” بحریہ نے بتایا کہ مور اڈے کے 40 اہلکاروں اور کوائی اسکول کے 16 بچوں کے ساتھ تھا جو عالمی یوم ساحل صفائی کے موقع پر ساحل سے کچرا کوڑا اٹھا رہے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.