ٹوکیو: کاناگاوا صوبے کے علاقے زاما سے ایک آدمی کو آنلائن پیغام ارسال کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے جس میں اس نے ماچیدا میں واقع اوداکو لائن کی ایک سرنگ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے ہفتے کو کہا کہ آدمی پر کاروبار کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
آدمی کو 38 سالہ ہادیکی کوجیما کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، جو مقامی حکومت کا ملازم ہے۔ این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، کوجیما نے 18 ستمبر کو 2 بجے رات کے قریب ایک آنلائن میسج بورڈ پر پیغام ارسال کیا جس میں لکھا تھا: “اپنے آپ کو تیار کرلو چونکہ میں تاماگاوا کوئن مائی اسٹیشن کے قریب سرنگ کو دھماکے سے اڑانے جا رہا ہوں”۔
عوام کے ایک رکن نے پولیس کو اس خطرے سے خبردار کرنے کے لیے ای میل کی۔ این ایچ کے کی اطلاع کے مطابق، پولیس نے کہا کہ اوداکو لائن کے اہلکاروں سے تعاون کرنے کے لیے کوششیں کی گئیں تاکہ اسٹیشن کے اطراف میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس کے مطابق کوجیما نے کہا کہ وہ پی رہا تھا اور گھر جا رہا تھا، ٹرینیں لیٹ تھیں، جس کی وجہ سے اسے غصہ آگیا اور اس نے وہ پیغام اپلوڈ کر دیا۔