مخالفت کے باوجود انکم، کارپوریٹ اور تمباکو ٹیکس میں اضافہ متوقع

ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی کمیٹی برائے نظامت ٹیکس نے 11 مارچ کی آفت کے بعد توہوکو کے علاقے کی بحالی کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کے لیے اپنے منصوبے کی مزید تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے میں انکم، کارپوریٹ اور تمباکو ٹیکسوں میں اضافہ شامل ہے۔ کمیٹی نے ایک لمبے اجلاس کا انعقاد کیا جو پیر کی رات گئے جا کر ختم ہوا اور کہا کہ اسے امید ہے کہ وہ اپنی تجاویز منگل کے آخر تک پیش کر دے گی۔ تاہم، ڈی پی جے اور اپوزیشن ہر دو اطراف کے قانون سازوں کی طرف سے مخالفت کا سلسلہ جاری ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ٹیکس بڑھانا جاپانی معیشت کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

کمیٹی جنوری 2013 سے دس سال کے لیے انکم ٹیکس میں 4 فیصد اضافے کی تجویز دیتی ہے۔ یہ مزید تجویز کرتی ہے کہ تمباکو کی قیمت 2 ین فی سگریٹ کے حساب سے اگلے سال اس وقت تک بڑھا دی جائے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ اگلے سال کے لیے کارپوریٹ ٹیکس میں کی جانے والی کمی کو 3 سالوں کے لیے معطل کر دیا جائے، اور ٹیکس کو اسی درجے پر برقرار رکھا جائے۔

اس منصوبے کو ان لوگوں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ جاپانی معیشت جدوجہد کر رہی ہے، اور کارپوریٹ ٹیکس میں اضافہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹیکس کمیشن میں موجود اعلی شخصیات کا کہنا ہے کہ ان منصوبے کو ایسے ہی آگے لے جائے جانے کا امکان ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.