مقامی اسمبلی کی خواہش کہ ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر کو مستقل طور پر بند کر دیا جائے

شیزوکا: ماکینوہارا، صوبہ شیزوکا کی ایک مقامی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر کو مستقل طور پر بند کرنے کو کہا گیا ہے۔

این ٹی وی کے پیر کی رپورٹ کے مطابق، اس قرارداد کا کہنا ہے کہ چونکہ سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، اس لیے پلانٹ آپریٹر چوبو الیکٹرک کمپنی کو اسے مستقل طور پر بند کر دینا چاہیے۔

ماکینوہارا پلانٹ سے 10 کلومیٹر کے علاقے میں واقع ہے۔

چوبو الیکٹرک نے پچھلے ہفتے عمررسیدہ ہوتے ہوئے ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر ، جو فالٹ لائن کے علاقے میں واقع ہے اور زلزلوں کے رحم و کرم پر ہو سکتا ہے، کی حفاظت کے لیے 18 میٹر سونامی مخالف دیوار تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کی تھیں۔

چوبو الیکٹرک نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ سمندری بند اور دوسرے حفاظتی اقدامات پلانٹ کو 11 مارچ کے زلزلے کے بعد فوکوشیما ڈائچی پلانٹ کو تباہ کرنے والے سونامی جتنی طاقتور لہروں سے بچانے کے قابل ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.