رنگون: ایک حکومتی اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ ایک جاپانی خاتون سیاح میانمار میں قتل ہو گئی ہے اور ایک موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیور کے اس کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، 31 سالہ چی ہارو شیراماتسو کو بدھ کو کیوک پاڈنگ، جو باگان میں قدیم مندروں کے شہر کے قریب ہے، کے نزدیک قتل کیا گیا جب اس نے علاقے کی سیر کے لیے ایک موٹر سائیکل ٹیکسی والے کی خدمات حاصل کی تھیں۔
“وہ ایک موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھوں قتل ہوئی جس نے اس کا ریپ کرنے کی کوشش کی تھی،” میانمار کی حکومت کے اہلکار نے اے ایف پی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا۔
39 سالہ موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیور مین تھیک کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔
فوجی اقتدار والے میانمار میں غیر ملکی سیاحوں سے متعلق جرائم شاذ ہی رونما ہو تے ہیں۔