سائیتاما: سائیتاما کی صوبائی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ 10 ملین ین والا ایک بیگ اور ایک پیغام جس میں لکھا ہے “توہوکو کے لوگوں کے لیے”، ساداکو میں بلدیہ کی عمارت کے بیت الخلا میں سے 22 ستمبر کو ملے تھے۔
ساداکو کی شہری کونسل نے فیصلہ کیا کہ اگر تین ماہ تک اس کا دعویدار سامنے نہیں آتا تو اسے جاپانی ریڈ کراس کو دے دیا جائے۔
این ٹی وی کے مطابق ایک کارکن کو 22 ستمبر کی دوپہر 1:45 پر پہلی منزل میں معذور افراد کے لیے مخصوص بیت الخلا میں پلاسٹک کے بیگ میں بند روپے ملے جن کے ساتھ ایک پیغام بھی منسلک تھا۔ سیاہ روشنائی کے ساتھ ہاتھ سے لکھے اس پیغام کا کہنا ہے: “میں اکیلا ہو اور میرا کوئی مستقبل نہیں، اس لیے برائے مہربانی یہ رقم توہوکو میں لوگوں کو بھیج دیں”۔
ساداکو شہر کے اہلکاروں نے اس معاملے کے اطلاع پولیس کو دی جس نے کہا کہ رقم کو گمشدہ ملکیت نہیں سمجھا جا سکتا چونکہ اسے بیت الخلا میں جان بوجھ کر چھوڑا گیا تھا۔