ٹوکیو: جمعرات کو شمال مشرقی جاپان، جو کہ پہلے ہی چھ ماہ پہلے آنے والے سونامی سے سنبھل رہا ہے، میں ایک طاقتور زلزلہ آیا۔
زلزلہ جس نے شام 07:05 پر ضرب لگائی، کی شدت ابتدائی طور پر 5.6 تھی۔ ابتدائی طور پر نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔
زلزلے کا مرکز فوکوشیما سے پرے تھا، جو پہلے ہی مارچ کے زلزلے و سونامی سے متاثرہ ہے جس میں 21000 لوگ ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔ فوکوشیما ٹوکیو کے شمال مشرق میں قریباً 240 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
ٹیپکو نے کہا کہ جمعرات کے زلزلے کی وجہ سے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر کسی قسم کی غیر معمولی بات دیکھنے میں نہیں آئی۔