ٹیپکو کا کہنا ہے کہ ری ایکٹر نمبر 2 کا درجہ حرارت 100 درجے سینٹی گریڈ سے کم ہو گیا

ٹوکیو: فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کی آپریٹر نے بدھ کو کہا کہ ری ایکٹر نمبر 2 کا درجہ حرارت 100 درجے سینٹی گریڈ سے کم ہو گیا ہے چونکہ سائٹ 11 مارچ کے سونامی سے آہستہ آہستہ سنبھل رہی ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے کہا کہ ری ایکٹر کی حرارت 99.4 درجے تک گر گئی، جو ری ایکٹر نمبر ایک اور تین کے بعد ہوا ہے جو چند ہفتے پہلے 100 درجے سینٹی گریڈ (212 فیرن ہائٹ) سے نیچے آگئے تھے۔

فرم نے حال ہی میں پلانٹ، جس میں چھ ری ایکٹر کام کررہے ہیں اور تین بری طرح متاثر ہیں، پر ٹھنڈا کرنے کے مزید بہتر طریقے متعارف کروائے تھے

سائٹ کو مستحکم کرنے کے لیے ان تینوں کو کولڈ شٹ ڈاؤن کرنا ضروری ہے۔

زلزلے و سونامی نے ان کے ٹھنڈا کرنے کے نظام کو نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان میں دھماکے ہوئے اور یہ پگھل گئے تھے۔

جاپان نے سال کے آخر تک پلانٹ کو کولڈ شٹ ڈاؤن تک لانے کا وعدہ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.